دنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک ایٹمی جنگ شروع ہونے والی ہے اور یہ کسی انسان کی وجہ سے نہیں بلکہ۔۔۔ سب سے خطرناک پیشنگوئی سامنے آگئی

دنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک ایٹمی جنگ شروع ہونے والی ہے اور یہ کسی انسان کی ...
دنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک ایٹمی جنگ شروع ہونے والی ہے اور یہ کسی انسان کی وجہ سے نہیں بلکہ۔۔۔ سب سے خطرناک پیشنگوئی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ممالک کے مابین تصادم کی صورتحال کے پیش نظر ماہرین تیسری عالمی جنگ کے خطرے کے متعلق تنبیہ کرتے رہتے ہیں لیکن اب ان کی طرف سے ایٹمی جنگ کی ایسی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی آرگنائزیشن ’رینڈ کارپوریشن ‘ کے تجزیہ کاروں نے نئی تحقیق میں انسانوں کو متنبہ کیا ہے کہ 2040ء تک خوفناک ایٹمی جنگ ہونے جا رہی ہے لیکن یہ جنگ انسانوں کی وجہ سے نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہو گی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ’’ایٹمی ہتھیاروں میں بھی مصنوعی ذہانت کے حامل کمپیوٹرز کا استعمال ہو رہا ہے اور ہر ملک اس ٹیکنالوجی کو جدید سے جدید تر بنانے میں لگا ہوا ہے لیکن اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے غلطی کا امکان بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ 2040ء تک اس ٹیکنالوجی کی غلطی کی وجہ سے ایٹمی جنگ چھڑ جائے گی جس میں زمین سے انسانیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔‘‘ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اینڈریو لوہن کا کہنا تھا کہ ’’ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی عام ہونے پر افواج کے کمانڈر زیادہ تر اسی پر انحصار کر رہے ہیں۔ وہ اس کی غلط اطلاع پر بھی ایٹمی حملے کا حکم جاری کر سکتے ہیں۔یوں مصنوعی ذہانت کی غلطی کی وجہ سے اگر ایک بار یہ جنگ چھڑ گئی تو پھر اسے روکنا انسانوں کے بس میں نہیں رہے گا اور یہ مکمل تباہی پر منتج ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -