چین نے نظر نہ آنے والا جہاز بنالیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ تفصیلات جان کر امریکہ اور بھارت دونوں کے ہوش اُڑجائیں گے

چین نے نظر نہ آنے والا جہاز بنالیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ تفصیلات جان کر امریکہ ...
چین نے نظر نہ آنے والا جہاز بنالیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ تفصیلات جان کر امریکہ اور بھارت دونوں کے ہوش اُڑجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت بیک وقت دو محاذوں پر ، پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ لڑنے کی ہانکتا تو رہتا ہے لیکن اس کی فوجی طاقت اکیلے چین کے پاسنگ بھی نہیں اور اب چین نے ایک ایسا طیارہ بنا لیا ہے کہ بھارت تو کیا امریکہ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ جنگی طیارہ ایسا ہے جو نظر ہی نہیں آتا اور دنیا کا کوئی ریڈار اسے نہیں پکڑ سکتا۔ اس کی تیاری میں چینی سائنسدانوں نے ایک قسم کا میٹا میٹریل (Metamaterial)استعمال کیا ہے جو ریڈیائی لہروں کے ٹکرا کر واپس جانے کے اندا ز کو تبدیل کر دیتا ہے اور یوں ریڈرا کی لہریں اس طیارے کا سراغ لگانے میں ناکام رہتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ میٹا میٹریل نن ژنگ کی ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی کی ایک لیبارٹری میں سائنسدانوں نے تیار کیا اور شین ینگ میں واقع چینی فوج کے پیداواری اڈے پر جنگی جہاز کی تیاری میں اس کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔ چینی حکام کی طرف سے تاحال یہ افشاء نہیں کیا گیا کہ یہ میٹریل کن طیاروں پر استعمال کیا گیا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -