عمران خان نے جو کہا وہ کر دکھایا ، ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑا دی ، بڑے رہنما عہدے سے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان نے جو کہا وہ کر دکھایا ، ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑا دی ، بڑے رہنما عہدے سے ...
عمران خان نے جو کہا وہ کر دکھایا ، ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑا دی ، بڑے رہنما عہدے سے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی میں شامل

  



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کو سب سے بڑی جھٹکا دیدیا ہے ، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے سربراہ بلال احمد ورک نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بلال احمد ورک نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور انہوں نے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ ایاز صادق کو بھجوا دیاہے اور ان کا استعفیٰ قبول کر لیا گیاہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بلال ورک نے ابھی تک قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس وقت عمران خان سرگودھا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے  ق لیگ کے رہنما چوہدری عامر سلطان چیمہ کے گھر ان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران عامرسلطان چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر عمران خان نے شہر کے مختلف مقامات پر رکن سازی مہم کا افتتاح کیا 

مزید : قومی