’ہم روس کو نشانہ بنائیں گے اگر۔۔۔‘ اسرائیل نے سب سے خطرناک ترین اعلان کردیا، دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ

’ہم روس کو نشانہ بنائیں گے اگر۔۔۔‘ اسرائیل نے سب سے خطرناک ترین اعلان ...
’ہم روس کو نشانہ بنائیں گے اگر۔۔۔‘ اسرائیل نے سب سے خطرناک ترین اعلان کردیا، دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ

  



تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ دنوں شام پر بمباری کی تھی اور ان کے میزائلوں کو روسی ڈیفنس سسٹمز نے ناکارہ بنا دیا تھا۔ اس سے قبل روسی فوج اسرائیلی فوج کے حملے بھی ناکام بنا چکی ہے جس پر امریکی اتحادی غصے سے پیچ و تاب کھا رہے ہیں اور اب اسرائیل کی طرف سے اب تک کا سب سے خطرناک اعلا ن کر دیا گیا ہے۔ یاہو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع ایویگڈور لیبرمین کا کہنا ہے کہ ’’اگر روس نے اپنے ایس 300ایئرڈیفنس سسٹمز کے ذریعے اسرائیلی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا تو ہم روس پر حملہ کر دیں گے اور پھر اس کے نتائج قیامت خیز ہوں گے۔‘‘

لیبر مین کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے لیے صرف یہی بات اہمیت رکھتی ہے کہ روس کو دفاعی ہتھیار شام کو دے رہا ہے وہ ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونے چاہئیں۔اگر وہ ہمارے خلاف استعمال ہوئے تو ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اس حوالے سے ہم روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں او رہماری بات چیت ہو رہی ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے درمیان تصادم کی نوبت نہ آئے۔‘‘ واضح رہے کہ روس نے 2010ء میں شام کو ایس 300سسٹم فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اسرائیل کے دباؤ کی وجہ سے تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ 

مزید : بین الاقوامی


loading...