9 پاکستانی پراسرار طور پر غائب ہوگئے، غائب ہونے سے پہلے کیا کر رہے تھے؟ ایسا انکشاف کہ کھلبلی مچ گئی

9 پاکستانی پراسرار طور پر غائب ہوگئے، غائب ہونے سے پہلے کیا کر رہے تھے؟ ایسا ...
9 پاکستانی پراسرار طور پر غائب ہوگئے، غائب ہونے سے پہلے کیا کر رہے تھے؟ ایسا انکشاف کہ کھلبلی مچ گئی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں کراچی سے 9پاکستانی پراسرار طور پر غائب ہو گئے ہیں جو ایک نسلی تحریک کے مظاہرے میں شریک تھے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق لاپتہ ہونے والے تمام افراد کا تعلق بائیں بازو کے گروپ پروگریسو یوتھ الائنس سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے سات پشتون تحفظ محاذ موومنٹ کے مظاہرے میں شرکت کے بعد لاپتہ ہوئے جبکہ چارایک اور احتجاجی مظاہرے کے بعد غائب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سوشلسٹ گروپ کے وومنز ونگ کی آرگنائزر انعم خان کا کہنا ہے کہ ’’بعد میں غائب ہونے والے 4میں سے 2افراد واپس آ گئے ہیں تاہم دو تاحال لاپتہ ہیں۔ ان لوگوں کو مظاہروں کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد لیجایا گیا۔ اگلے روز ہم نے ان لوگوں کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کیا جس میں سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور ہمیں فوری طور پر مظاہرہ ختم کرنے کو کہا۔ ‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس