وہ ملک جس نے دھڑا دھڑ کویت میں نوکری کرنے والے شہریوں کو اپنے سفارتخانے میں جمع کرنا شروع کردیا، ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟ جان کر پاکستانی کہیں گے کاش ہماری حکومت بھی۔۔۔

وہ ملک جس نے دھڑا دھڑ کویت میں نوکری کرنے والے شہریوں کو اپنے سفارتخانے میں ...
وہ ملک جس نے دھڑا دھڑ کویت میں نوکری کرنے والے شہریوں کو اپنے سفارتخانے میں جمع کرنا شروع کردیا، ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟ جان کر پاکستانی کہیں گے کاش ہماری حکومت بھی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن نے کویت میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کو بڑی تعداد میں اپنے سفارتخانے میں جمع کرنا شروع کر رکھا ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر پاکستانی بھی اس کی خواہش کریں گے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ وہ فلپائنی ہیں جو کویت میں نوکری کرتے ہیں اور ان کے مالکان ان کے حقوق غصب کر رہے ہیں اور ان کا استحصال کر رہے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق جس فلپائنی شہری کے متعلق سفارتخانے کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ اس کا ملازمت دہندہ ناروا سلوک کر رہا ہے وہ فوری طور پر اسے ریسکیو کرتے اور سفارتخانے لے آتے ہیں جہاں سے انہیں واپس اپنے ملک بھجوا دیا جاتا ہے۔ کویت کی طرف سے فلپائنی سفارتخانے کے اس طرزعمل کر احتجاج کیا گیا اور اسے کویت کی خودمختاری کے منافی قرار دیا گیا تھا جس پر فلپائن نے کویت سے معافی مانگ لی ہے۔ تاہم فلپائنی وزیرخارجہ ایلن پیٹر سیتانو کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے اپنے ان شہریوں کو ریسکیو کیا جن کااستحصال اس قدر ہو رہا تھا کہ معاملہ زندگی اور موت کی نوبت تک پہنچ چکا تھا۔ ہم کویت کے قوانین اور خودمختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمارے لیے فلپائنی شہریوں کی فلاح اور تحفظ بھی بہت اہم ہیں۔‘‘