خاتون کو اپنے شوہر کی بے وفائی کا پتہ چلا تو وِگ پہن کر اس کی محبوبہ کے گھر پہنچ گئی اور پھر۔۔۔ کیا کام کیا؟ جان کر ہی ہر مرد ایسے کاموں سے توبہ کر لے

خاتون کو اپنے شوہر کی بے وفائی کا پتہ چلا تو وِگ پہن کر اس کی محبوبہ کے گھر ...
خاتون کو اپنے شوہر کی بے وفائی کا پتہ چلا تو وِگ پہن کر اس کی محبوبہ کے گھر پہنچ گئی اور پھر۔۔۔ کیا کام کیا؟ جان کر ہی ہر مرد ایسے کاموں سے توبہ کر لے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) احساسِ رقابت میں بسااوقات انسان حواس ہی کھو بیٹھتا ہے جس کا اندازہ امریکہ میں پیش آنے والے اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے جہاں ایک خاتون کو اپنے شوہر کے معاشقے کا علم ہوا تو اس نے طیش میں آ کر ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق امریکہ ریاست پنسلوانیا کے شہر رینڈر میں 48سالہ جینئر گیراڈوٹ نامی خاتون کو معلوم ہوا کہ اس کے شوہرنے 33سالہ میریڈتھ شیپمین نامی خاتون کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہیں جس پر وہ مشتعل ہو گئی اورحلیہ بدلنے کے لیے وِگ پہن کر میریڈتھ کے گھر میں گھس کر اسے قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جینئر، میریڈتھ کے گھر کی کھڑکی توڑ کر اس وقت اندر داخل ہوئی جب وہ گھر پر موجود نہیں تھی۔ جینئر نے اندر بیٹھ کر ہی اس کا انتظار کیا اور لگ بھگ دو گھنٹے کے بعد جیسے ہی وہ گھر میں داخل ہوئی جینئر نے اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئی۔ فائرنگ کی آواز سن کر ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع دے دی، جس نے چند گھنٹے بعد ہی جینئر کو گرفتار کر لیا۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...