اسرائیلی عدالت ،فلسطینی نوجوان کو17 سال قید، اورجرمانہ کی سزا

اسرائیلی عدالت ،فلسطینی نوجوان کو17 سال قید، اورجرمانہ کی سزا
اسرائیلی عدالت ،فلسطینی نوجوان کو17 سال قید، اورجرمانہ کی سزا

  



الخلیل (صباح نیوز)اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری کو 17 سال قید با مشقت اور 60 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سزا پانے والے فلسطینی نوجوان محمد فھیم الشلالدہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمالی قصبے سعیر سے ہے۔ جرمانے کی رقم امریکی کرنسی میں 17 ہزار ڈالر بنتی ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے اسیر شلالدہ پر الزام عائدکیا ہے کہ اس نے2سال قبل بیت امر کے مقام پر اپنی گاڑی تکے اسرائیلی فوجیوں کو روند دیا تھا جس کے بعد اس کے خلاف فوجیوں کو کچلنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔

مزید : بین الاقوامی