ورلڈ کپ2019،میچز کا شیڈول جاری ،پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31مئی کوکھیلے گا

ورلڈ کپ2019،میچز کا شیڈول جاری ،پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31مئی ...
ورلڈ کپ2019،میچز کا شیڈول جاری ،پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31مئی کوکھیلے گا

  



دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ2019 کا شیڈول جاری ہو گیا جس کے مطابق پاکستان اپنا پہلامیچ ویسٹ انڈیز کے خلاف31مئی کوکھیلے گا ،جبکہ روائتی حریف کے ساتھ بڑا معرکہ 16جون کواولڈ ٹریفورڈ میں سجے گا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ”کرک انفو“کے مطابق آئی سی سی مجوزہ شیڈول کی حتمی منظور ی کل دے گی ۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق ٹورنا منٹ کا آغاز30مئی سے انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ کے درمیان تاریخی میدان اوول سے ہوگا جبکہ یونٹ کا فائنل 14جولائی کو اوول میں ہی کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے طریقہ کار میں اس بار تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اسے1992والے ورلڈ کپ کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں ہر ٹیم اپنے مخالف ٹیم سے ایک میچ کھیلے گی اور یوں مجموعی طور پرہر ٹیم کے حصے نو میچز آئیں گے ،ٹورنا منٹ میں کوارٹر فائنل کا مرحلہ بھی حذف ہوگیا ،کل دس ٹیموں میں چار ٹیمیں منتخب ہو کرسیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔

ٹورنا منٹ میں پاکستان اپنے میچز ویسٹ انڈیز ،آسٹریلیا ،ساﺅتھ افریقہ ،انگلینڈ،بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ،بھارت،سری لنکااور افغانستان کے خلاف بالترتیب31مئی،6جون،10جون،14جون،17جون،22جون،27جون،یکم جولائی اور چار جولائی کو کھیلے گا۔

ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل9اور11جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل معرکہ 14جولائی کوکھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ انگلینڈ اور وہیلزکے 11مختلف مقاما ت پر کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...