الیکشن کمیشن نے ضلع مظفر گڑھ اور راجن پور کی حلقہ بندیوں پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے ضلع مظفر گڑھ اور راجن پور کی حلقہ بندیوں پرمحفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے قانون گوحلقہ کوٹ چھٹہ کوپی پی 290 کے نوٹیفکیشن میں شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے تحت پی پی 287 سے پٹوارسرکلز بنڈی،دھرابی اورمکول کلاں کوپی پی 286 میں ،پی پی 286 سے قانون گوحلقہ کھڈ بزدارکونکال کرپی پی 287 میں منتقل کر دیا گیاہے جبکہ پٹوارسرکل بھمبان کوپی پی 285 کی بجائے پی پی 286 کے نقشہ میں درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی پی 286 سے قانون گو حلقہ ناڑی کو پی پی 285 میں،حلقہ پی پی 285 سیقانون گو حلقہ ایڈیشنل ناڑی کوپی پی 286 میں،این اے 190 سے پٹوار سرکلز بنڈی،دھرابی اور مکول کلاں کو این اے 189 میں،این اے 189 سے قانون گوحلقہ کھڈ بزدار کو این اے 190 میں منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق این اے191،تحصیل ڈی جی خان کاقانون گوحلقہ کوٹ چھٹہ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے این اے 186 سیپٹوارسرکلزبستی عارف اور وداد کو این اے185 میں شامل کر تے ہوئے الیکشن کمیشن نے مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 273 کی آبادی کے تناسب کودرست کردیاہے۔
الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ صوبائی حلقہ پی پی277 سے پٹوارسرکل وداد پی پی 278 میں،پی پی 271 سے پٹوارسرکل پنوارجنوبی پی پی 270 میں،پی پی 270 سے پٹوارسرکل منسا رام پی پی 271 میں منتقل جبکہ پی پی 276 سے پٹوارسرکل گھیواں 1 اور 2 پی پی 277 میں شامل کیا گیا ہے۔ مزید بتا یا گیا ہے کہ مظفر گڑھ کے صوبائی حلقہ جات کے نمبربھی شمال وائز درست کر دیے گئے جبکہ پٹوارسرکل چک شہید راجن پورکے صوبائی حلقہ پی پی 296 کا حصہ قراردیا گیا ہے۔پی پی277 سے پٹوارسرکل بستی عارف پی پی 278 میں اور پی پی 296 سے پٹوارسرکل پہاڑ پورپی پی 295 میں شامل کیا گیا ہے۔