معروف اداکارہ کو ائیرپورٹ پر جہاز میں چڑھتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔

معروف اداکارہ کو ائیرپورٹ پر جہاز میں چڑھتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔
معروف اداکارہ کو ائیرپورٹ پر جہاز میں چڑھتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔

  



میڈرڈ(نیوز ڈیسک)برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور حسینہ سپین میں پکڑی گئی ہے اور وہ بھی ایک ایسے جرم کی پاداش میں کہ جس پر ہمارے ہاں کسی مشہور شخصیت کو پکڑنا تو درکنار پوچھنا بھی توہین سمجھا جاتا ہے۔ ڈینییلا ویسٹ بروک کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں پوری رات جیل میں گزارنا پڑی۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ برطانیہ واپسی کے لئے ملاگا ائیرپورٹ پر طیارے میں بیٹھنے والی تھیں۔ جس وقت ڈینییلا کو پولیس ہتھکڑی لگا کر لیجارہی تھی تو دیکھنے والے حیران تھے کہ ایسی دلکش دوشیزہ نے ایسا کیا کیا کہ پولیس اسے ہتھکڑیاںلگا کر لیجارہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈینییلا نے سپین روانگی سے پہلے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا ”چھٹیاں گزارنے کے لئے سپین جارہی ہوں۔ امید ہے کہ وہاں مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔“ ان کا خدشہ واقعی سچ ثابت ہو گیا۔ اب وہ بہت دکھی ہیں اور کہتی ہیں کہ دوبارہ سپین جانے سے انہیں ڈر لگنے لگا ہے۔ ہسپانوی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا تو کردیا ہے لیکن اکتوبر میں انہیں دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کے لئے سپین جانا پڑے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی /برطانیہ