’میں نے 80 مردوں سے پوچھا کہ بیویوں سے بے وفائی کیوں کی؟ سب سے زیادہ مردوں نے ایک ہی جواب دیا کہ میری بیوی کی۔۔۔‘ طلاقیں کروانے والی خاتون وکیل نے ایسی وجہ بتادی جو آج تک کسی لڑکی نے سوچی نہ ہوگی

’میں نے 80 مردوں سے پوچھا کہ بیویوں سے بے وفائی کیوں کی؟ سب سے زیادہ مردوں نے ...
’میں نے 80 مردوں سے پوچھا کہ بیویوں سے بے وفائی کیوں کی؟ سب سے زیادہ مردوں نے ایک ہی جواب دیا کہ میری بیوی کی۔۔۔‘ طلاقیں کروانے والی خاتون وکیل نے ایسی وجہ بتادی جو آج تک کسی لڑکی نے سوچی نہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) اچھی بھلی زندگی گزارتے مردوں کو آخر ایسی کیا بلا پڑتی ہے کہ وہ بیوی کے ساتھ بے وفائی کر گزرتے ہیں؟ اس سوال کے ایک سو ایک جواب آپ نے سنے ہوں گے لیکن برطانوی وکیل ونیسا لائیڈ، جو دنیا کے امیر ترین جوڑوں کے طلاق کے کیسز پر کام کرچکی ہیں، نے اپنی ایک تحقیق میں بے وفائی کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ سن کر ہر کوئی حیران ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ونیسا نے طلاق کے موضوع پر ’سیکرٹس آف ریلیشن شپ سکسیس‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں حیرتناک انکشاف کیا ہے کہ کسی مرد کی بے وفائی کی ایک بہت بڑی وجہ اس کی ماں اور بیوی کی باہمی مشابہت ہے، چاہے یہ مشابہت شکل و صورت میں ہو یا آواز اور انداز میں۔ ونیسا لکھتی ہیں ”ایک سروے میں مَیں نے 80 مردوں سے یہ سوال کیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کی وجوہات کو ترتیب وار بیان کریں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان میں سرفہرست وجہ یہ تھی کہ میری بیوی میری ماں جیسی نظر آتی تھی۔ کچھ کا کہنا تھا کہ میری بیوی کی شکل و صورت میری والدہ سے ملتی جلتی تھی اور کچھ کا کہنا تھا کہ اس کے انداز و اطوار اور بول چال میری والدہ جیسا تھا۔“ ونیسا کا کہنا ہے کہ انہیں بھی یہ جواب سن کر حیرت ہوئی لیکن ان کی تحقیق میں شامل مردوں کی ایک بڑی اکثریت کا جواب یہی تھا۔