قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کار کا مکان دھماکے سے اڑا دیا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کار کا مکان دھماکے سے اڑا دیا
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کار کا مکان دھماکے سے اڑا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ(آن لائن)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی مزاحمت کار احمد قنبع کے مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں گھرمیں رہنے والے افراد مکان کی چھت سے محروم ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جنین کی البساتین، جنین کیمپ اور شاہراہ حیفا پر دھاوا بولا اور اسیر فلسطینی احمد قنبع کے مکان کا محاصرہ کر لیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے احمد قنبع کو رواں سال جنوری میں حراست میں لیا تھا، اس پر الزام ہے کہ اس نے 9 جنوری کو ایک یہودی ربی ’ریزیئیل شیفاح‘ کو حاوات گیلاد کالونی کے قریب قتل کر دیا تھا۔تاہم اسرائیلی فوج نے انتقامی کارروائی کے تحت اسیر قنبع کے مکان کا محاصرہ کیا، اس کا گھر پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔ محاصرے کے بعد آس پاس کے مکانات کو بھی خالی کرایا،اس کے بعد اس میں جگہ جگہ بارود نصب کیا اور زور دار دھماکے سے اڑا دیا۔