انڈونیشیا،رہائشی علاقے میں غیر قانونی تیل کے کنوئیں میں آتشزدگی،10 افراد ہلاک

انڈونیشیا،رہائشی علاقے میں غیر قانونی تیل کے کنوئیں میں آتشزدگی،10 افراد ...
انڈونیشیا،رہائشی علاقے میں غیر قانونی تیل کے کنوئیں میں آتشزدگی،10 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(آن لائن) انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں تیل کے کنوئیں میں آگ لگنے ے نتیجہ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تیل کا یہ غیر قانونی کنواں ایک رہائشی علاقے میں واقع تھا،جس میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے 3قریبی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مکانات سے 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔