پاکستانی لڑکی نے تین شوہروں کو چونا لگا دیا اور اب چوتھے کے ساتھ ۔۔۔گجرات سے شرمناک خبر آگئی

پاکستانی لڑکی نے تین شوہروں کو چونا لگا دیا اور اب چوتھے کے ساتھ ۔۔۔گجرات سے ...
پاکستانی لڑکی نے تین شوہروں کو چونا لگا دیا اور اب چوتھے کے ساتھ ۔۔۔گجرات سے شرمناک خبر آگئی

  



گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )گجرات کی لڑکی نے وقفے وقفے سے تین مردوں کے ساتھ شادی کر کے انہیں لوٹ لیا ،شوہر ہونے کے تینوں دعویدار لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے جن کا کہنا ہے کہ بیوی اب چوتھے شوہر کے ساتھ رہ رہی ہے۔

تفصیل کے مطابق شوہر ہونے کے پہلے دعوے دار خالد نے بتایا کہ مصباح نامی لڑکی نے اس کے ساتھ شادی کی، 3 دن ساتھ رہی، پھر زیور سمیٹا اور نو دو گیارہ ہوگئی۔

دوسرے دعویدار صابر کا کہنا ہے کہ مصباح رانی سے بیاہ رچایا،مگر وہ 6 لاکھ روپے سمیٹ کر چلتی بنی۔شوہر ہونے کے تیسرے دعویدار عاطف نے بتایا کہ مصباح سے شادی کی مگرچند روز بعد وہ جمع پونجی اور بھاری مالیت کے زیورات لے کر رفو چکر ہوگئی۔اب یہ تینوں نہ صرف اپنی دلہن کی تلاش میں سرگرداں ہیں بلکہ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ لڑکی نے اب چوتھی شادی رچالی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات


loading...