عفرین آپریشن،ہلاک دہشتگردوں کی تعداد4272 ہو گئی:ترک صدر

عفرین آپریشن،ہلاک دہشتگردوں کی تعداد4272 ہو گئی:ترک صدر
عفرین آپریشن،ہلاک دہشتگردوں کی تعداد4272 ہو گئی:ترک صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول(آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن میں مارے جانیوالے گردوں کی تعداد 4 ہزار 272 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت استنبول میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ قوم کے امن و آشتی کے لئے جو کچھ بھی لازم ہوا ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے،لہذا شمالی شام میں ترکی کیخلاف کوئی بھی حرکت ہوئی اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شامی علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کی تعداد 4 ہزار 272 ہو گئی ہے، ترک مسلح افواج شمالی شام میں اور اندرونِ ملک دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں سرگرداں ہے۔