آدمی جسم فروش لڑکی کو گھر لے آیا، لیکن آتے ساتھ ہی اس کی موت ہوگئی، پولیس نے معائنہ کیا تو وجہ کیا تھی؟ جان کر پولیس والوں کے بھی ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

آدمی جسم فروش لڑکی کو گھر لے آیا، لیکن آتے ساتھ ہی اس کی موت ہوگئی، پولیس نے ...
آدمی جسم فروش لڑکی کو گھر لے آیا، لیکن آتے ساتھ ہی اس کی موت ہوگئی، پولیس نے معائنہ کیا تو وجہ کیا تھی؟ جان کر پولیس والوں کے بھی ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے(نیوز ڈیسک)جنسی جذبات کی تسکین کے لئے گناہ کا راستہ اختیا رکرنے والوں کو اکثر شرمندگی کا سامنا تو کرنا ہی پڑتا ہے لیکن بعض اوقات ان کی ہوس انہیں کسی بڑے المیے سے بھی دوچار کردیتی ہے۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے ساتھ بھی عین یہی ہوا۔ اپنی ہوس کی تسکین کے لئے وہ ایک جسم فروش لڑکی کو گھر لے کر آیا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کی لاش اٹھانے پر مجبور ہو گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ویب سائٹ ’ورلڈ وائرڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق 29 سالہ پولائٹ نکوبے نے 27 سالہ جسم فروش لڑکی ہیزل سبانڈا کو دارالحکومت ہرارے کی ایک سڑک سے اٹھایا اور اپنے گھر لے آیا۔ دونوں نے کچھ وقت ساتھ گزارا جس کے بعد لڑکی کہنے لگی کہ اس کی طبیعت سخت خراب ہو رہی ہے۔ پولائٹ یہ صورتحال دیکھ کر گھبرا گیا اور ایمبولینس منگوا لی لیکن جب تک ریسکیو اہلکار پہنچے ہیزل کا جسم ٹھنڈا پڑ چکا تھا۔ ایمرجنسی اہلکاروں نے اس کا معائنہ کیا اور بتایاکہ وہ دنیا سے رخصت ہو چکی ہے۔
بعدازاں معلوم ہوا کہ ہیزل ایڈز کی مریضہ تھی اور ایک عرصے سے اپنی ادویات بھی استعمال نہیں کررہی تھی۔ جسم فروش لڑکی کی اپنے گھر میں موت سے پریشان پولائٹ نکوبے کے لئے اس سے بھی بڑھ کر پریشانی یہ ہے کہ کہیں وہ بھی ایڈز کا شکار تو نہیں ہوگیا۔ اس نے اپنے معائنے کے لئے ہسپتال سے ٹیسٹ کروائے ہیں لیکن رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔