لوگوں کی شادیوں میں جانے کے شوق نے نوجوان لڑکی کو اس کے گھر سے ہمیشہ کے لئے محروم کردیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے گی

لوگوں کی شادیوں میں جانے کے شوق نے نوجوان لڑکی کو اس کے گھر سے ہمیشہ کے لئے ...
لوگوں کی شادیوں میں جانے کے شوق نے نوجوان لڑکی کو اس کے گھر سے ہمیشہ کے لئے محروم کردیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے گی

  



لندن(نیوز ڈیسک)دوستوں عزیزوں کی شادیوں میں شرکت بہت اچھی بات ہے لیکن یہ بات اچھی نہیں کہ دوسروں کی شادیوں میں شرکت کرتے کرتے آپ خود کو کنگال ہی کرلیں۔ اگرچہ یہ بات ناقابل یقین لگتی ہے لیکن برطانوی خاتون جارجینا چائلڈ ز نے یہ کر دکھایا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مشہور ٹی وی شو ’دس مارننگ‘ میں جارجینا کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے اس حیران کن مگر افسوسناک پہلو پر کھل کر بات کی۔ جارجینا، جن کی عمر 30 سال ہے، کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال کے دوران وہ یکے بعد دیگرے اپنی سہیلیوں کی شادیوں میں شرکت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کل 14 سہیلیوں کی شادی میں شرکت کی جس پر ان کے 13ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 20 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ ہوگئے۔

یہ سب کس طرح ہوا، اس کے بارے میں جارجینا کا کہنا تھا ”کوئی آپ کو شادی کی دعوت دے تو انکار کرنا اچھا نہیں لگتا اور اگر کسی قریبی سہیلی کی جانب سے دعوت آئے تو انکار کی کو ئی وجہ بھی نظر نہیں آتی۔ میری بہت ساری سہیلیاں ہیں اور جب بھی مجھے کسی کی شادی کا دعوت نامہ آیا تو میں نے پوری تیاری کے ساتھ اس میں شرکت کی۔ بظاہر تو سب ٹھیک نظر آ رہا تھا لیکن میں اس بات پر دھیان نہیں دے پائی کہ ہر شادی میں شرکت کے لئے مجھے سفر کرنا پڑتا تھا، اپنے لئے ہوٹل میں بکنگ کروانی پڑتی تھی، مہنگے تحائف خریدنے پڑتے تھے، او ربھی بہت سارے اخراجات تھے۔

جب بھی مجھے اضافی اخراجات کی ضرورت پڑتی تھی تو میں اپنا کریڈٹ کارڈ استعمال کرلیتی تھی۔ دراصل یہ بہت بڑی غلطی ثابت ہوئی کیونکہ میرے کریڈٹ کارڈ کا بل اتنا جمع ہوگیا کہ جسے ادا کرنا میرے بس میں نہیں تھا۔ عدم ادائیگی کی وجہ سے جمع ہونے والے سود اور جرمانے کی رقم اتنی زیادہ تھی کہ اس کی ادائیگی کے لئے مجھے اپنے گھر سے محروم ہونا پڑا۔“

جارجینا ، جنہیں کچھ لوگ سادہ لوح کہہ رہے ہیں تو کچھ پرلے درجے کی احمق قرار دے رہے ہیں، اب اپنے والدین کے ساتھ مقیم ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب ٹی وی شو کے میزبان نے ان سے پوچھا کہ اگر اب کسی سہیلی کی شادی کی دعوت آئے تو ان کا کیا جواب ہوگا، تو جارجینا کا کہنا تھا ”دیکھئے، دنیا داری کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اگر کسی سہیلی کی جانب سے دعوت آجائے تو پھر اس کی شادی میں شرکت تو کرنا پڑے گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ


loading...