”روس اس کام میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے “آرمی چیف سے ملاقات میں روسی جنرل نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

”روس اس کام میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے “آرمی چیف سے ملاقات میں ...
”روس اس کام میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے “آرمی چیف سے ملاقات میں روسی جنرل نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نے روسی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون ،علاقائی سلامتی و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روسی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ،روس افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔اس پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ،افغانستان میں امن سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے اثرات آج بھی جنوبی ایشیا میں موجود ہیں ،پاکستان سرد جنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتا ہے ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /اہم خبریں