اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججوں پرمشتمل عبوری حکومت کے قیام کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججوں پرمشتمل عبوری حکومت کے قیام کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے۔
یہ درخواست پاکستان تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمشن پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں موثر نظام حکومت ابھی تک قائم نہیں ہو سکا ،عدالتوں نے ضیاءالحق اور پرویز مشرف کو بھی حکومتیں کرنے کی اجازت دی ،ملک کو پٹری پر لانے اور موثر نظام حکومت قائم کرنبے کے لئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل عبوری حکومت بنانے کا حکم دیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی اور وفاقی محکموں میں بھی ریٹائرڈ ججوں کاتقررکرنے کا حکم دیا جائے۔