گزشتہ عام انتخابات میں ڈیوٹی کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا، سرکاری ملازم ہائی کورٹ پہنچ گئے :الیکشن کمیشن سے جواب طلب 

گزشتہ عام انتخابات میں ڈیوٹی کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا، سرکاری ملازم ہائی ...
گزشتہ عام انتخابات میں ڈیوٹی کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا، سرکاری ملازم ہائی کورٹ پہنچ گئے :الیکشن کمیشن سے جواب طلب 

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات میں انتخابی ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران کو معاوضہ کی ادائیگی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی،محمد سلیم اور دیگر درخواستوں گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ 2013ءکے عام انتخابات میں انہیں انتخابی فرائض سرانجام دئیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ انتخابی الاﺅنس 5برس گزرنے کے باوجود ادانہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے الاﺅنس دئیے بغیر آنے والے نئے انتخابات پر ان کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جو کہ الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دے،عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...