میٹرک کے پیپرز کی غلط چیکنگ ،سیکرٹری تعلیم ،چیئرمین لاہور بورڈ ،کنٹرولر امتحانات طلب 

میٹرک کے پیپرز کی غلط چیکنگ ،سیکرٹری تعلیم ،چیئرمین لاہور بورڈ ،کنٹرولر ...
میٹرک کے پیپرز کی غلط چیکنگ ،سیکرٹری تعلیم ،چیئرمین لاہور بورڈ ،کنٹرولر امتحانات طلب 

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے میٹرک کے پیپرز کی غلط چیکنگ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب ،چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ اور کنٹرولرامتحانات لاہور بورڈ کو 26اپریل کوطلب کر لیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ارشد عباس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے چیئرمین لاہور بورڈ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھاچیئرمین لاہور بورڈ نے ایسا نہیں کیا،درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ لاہور بورڈ میں ہونے پیپرز کی چیکنگ میں بد عنوانیاںہو رہی ہیں جس کے باعث بچو ں کا سال ضائع ہونے خدشہ ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...