پاکستانی نژاداطالوی لڑکی کا قتل،پولیس نے قبر کشائی کے بعد لاش کے نمونے حاصل کرلئے

پاکستانی نژاداطالوی لڑکی کا قتل،پولیس نے قبر کشائی کے بعد لاش کے نمونے حاصل ...
پاکستانی نژاداطالوی لڑکی کا قتل،پولیس نے قبر کشائی کے بعد لاش کے نمونے حاصل کرلئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے رشتہ داروں کے ہاتھوں”غیرت“کے نام پر قتل کے دعوے پر پاکستانی نژ ا د اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کی قبر کشائی کر کے نمونے حاصل کر کے فرانزک لیب کو بھجوادئیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ثنا کے والد بھائی اور چچا پوچھ گچھ کے لیے اس وقت زیر حراست ہیں تاہم ابھی انہیں چارج نہیں کیا گیا،اب یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پر منحصر ہے، اگر رپورٹ سے ثابت ہوجاتا ہے کہ متوفی کو قتل کیا گیا تب پولیس ملزمان کو چارج کرے گی۔

پولیس افسر سید مبارک نے کہا کہ اہلخانہ کے مطابق ثنا چیمہ کی موت راوں ماہ کے اوائل میں ایسی بیماری کی وجہ سے واقع ہوئی جس کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کے مطابق ثنا کے والد غلام مصطفیٰ اسے شادی کے لیے واپس پاکستان لے کر آئے تھے۔

ثنا کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ان کے قریبی خاندان نے ثنا سے شادی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا جس پر غمزدہ ہو کر ثنا نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور بیمار ہو کر موت کی آغوش میں چلی گئی۔

اطالوی اخبارات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ثنا مبینہ طور پر اپنی خاندان کی خواہش کے برعکس اٹلی میں ایک شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی جس کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی