پنجاب حکومت اڑھائی ماہ میں باب پاکستان کی تکمیل کے لئے ٹینڈرز کی کارروائی مکمل کرے:ہائی کورٹ کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے باب پاکستان کے منصوبے کی تکمیل کے لے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو اڑھائی ماہ میں ٹینڈرز کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے ریماکس دیئے کہ کیا وجہ ہے کہ باب پاکستان منصوبہ 28سال سے مکمل نہیں ہو سکا ہے ۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شیراز ذکاءایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اب پاکستان کی تعمیر شروع ہوئے 28 سال گزر گئے ہیں28 سال گزر جانے کے باوجود باب پاکستان کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ہے،باب پاکستان کی تعمیر اور منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔