نااہلی کیس ،لیگی ایم پی اے نواز ملک اور ان کے بھائی میئر فیصل آباد ملک رزاق سے جواب طلب 

نااہلی کیس ،لیگی ایم پی اے نواز ملک اور ان کے بھائی میئر فیصل آباد ملک رزاق سے ...
نااہلی کیس ،لیگی ایم پی اے نواز ملک اور ان کے بھائی میئر فیصل آباد ملک رزاق سے جواب طلب 

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نواز ملک اور ان کے بھائی میئر فیصل آباد ملک رزاق کی نااہلی کے لئے دائردرخواست پر دونوں بھائیوں کو جواب جمع کروانے کا حکم دے۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ملک تاج احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایم پی اے نواز ملک اور ان کے بھائی مئیر ملک رزاق نے اپنے کاغذات نامزدگی میں قرضہ جات چھپائے،اثاثے جات اور قرضہ حاصل کرنے کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پروہ صادق اور امین نہیں رہے،عدالت نے دونوں بھائیوں سے جواب طلب کر رکھا تھا۔ان کی طرف سے جواب داخل نہ ہونے کی بنا پر عدالت نے دونوں بھائیوں کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔کیس کی مزید سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...