صاف پانی کمپنی کرپشن کیس ، جنرل مینجر سمیت 8ملزموں کی 30اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور

صاف پانی کمپنی کرپشن کیس ، جنرل مینجر سمیت 8ملزموں کی 30اپریل تک حفاظتی ضمانت ...
صاف پانی کمپنی کرپشن کیس ، جنرل مینجر سمیت 8ملزموں کی 30اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں پنجاب صاف پانی کمپنی کے جنرل مینجر سمیت 8 ملزموں کی 30 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں ضمانت کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔

جسٹس شہباز علی رضوی نے جنرل مینجروسیم احمد سمیت 8 ملزموںکی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان بے گناہ ہے جن کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد خان نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ محکمہ اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوگیا ہے ،سنگل بنچ کے پاس درخواست ضمانت کی سماعت کا اختیار نہیں ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان صاف پانی کرپشن میں ملوث ہیں جن کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر دی ہے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرے اور درخواست ضمانت کے لیے ملزمان کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے ،عدالت نے ملزمان کی حفاظتی ضمانت 30 اپریل تک منظور کرتے ہوئے متعلقہ فارم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...