رشوت نہ دینے پر چھٹی جماعت کے طالب علم کے خلاف شراب فروشی کا مقدمہ بنادیا، کمسن ملزم سکول یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا

رشوت نہ دینے پر چھٹی جماعت کے طالب علم کے خلاف شراب فروشی کا مقدمہ بنادیا، ...
رشوت نہ دینے پر چھٹی جماعت کے طالب علم کے خلاف شراب فروشی کا مقدمہ بنادیا، کمسن ملزم سکول یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا

  



لاہور(نامہ نگار)تھانہ گڑھی شاہو کے اے ایس آئی نے مبینہ طور پر رقم نہ دینے پر شراب کیس میں چھٹی جماعت کے طالب علم شمروزکے خلاف مقدمہ درج کرلیا،طالب علم سکول یونیفارم میں ضمانت کرانے سیشن عدالت پہنچ گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے ندیم کھرل کی عدالت میں شمروز اپنی والدہ فہمیدہ اور وکیل بابرعلی کے ساتھ ضمانت کے لئے پیش ہوا، بچے کی والدہ فہمیدہ نے الزام لگایا کہ اس کے بچے کو اے ایس آئی غلام مصطفی نے ایک لاکھ روپے کی رقم نہ دینے پرکیس میں ناجائز ملوث کردیا،اس کا بچہ پڑھنے والا ہے، صرف اس کے بڑے بیٹے ایوب کو نہ چھوڑنے کی رقم نہ دینے پر چھوٹے کو بھی 104لیٹر شراب رکھنے کے کیس میں ملوث کرلیا،بچے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اجارہ داری قائم کررکھی ہے،طالب علم سکول جانے کی بجائے ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہوا ہے ،عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد طالب علم شمروز کی ضمانت منظور کرلی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...