”مجھے خواتین نے ہراساں کیا کیو نکہ ہماری فیلڈ میں ۔۔۔“رابی پیر زادہ نے ایسی شرمناک بات بتا دی کہ مردبھی توبہ توبہ کریں گے

”مجھے خواتین نے ہراساں کیا کیو نکہ ہماری فیلڈ میں ۔۔۔“رابی پیر زادہ نے ایسی ...
”مجھے خواتین نے ہراساں کیا کیو نکہ ہماری فیلڈ میں ۔۔۔“رابی پیر زادہ نے ایسی شرمناک بات بتا دی کہ مردبھی توبہ توبہ کریں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گلوکارہ ر رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مجھے کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا ،ہماری فیلڈ میں خواتین بندوں سے زیادہ ہراساں کرتی ہیں ۔

ایک ویڈیو پیغام میں گلو کارہ نے کہا کہ باہمی رضا مندی کے بغیر شوبز میں کوئی کسی کو ہراساں نہیں کر سکتا ، میچور خواتین کو کوئی بھی جنسی طور پر ہراساں نہیں کر سکتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ چھوٹی بچیوں یا ایسی خواتین کو ہراساں کرتے ہیں جو بولتی نہیں ہیں ،میرے جیسی خاتون یا جو خواتین باتیں کر رہی ہیں ان کو ہراساں کرنے کی کوئی ہمت نہیںکر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خواتین نے ہراساں کیا کیونکہ ہم بندوں سے بچ کر رہتے ہیں لیکن خواتین کس طرح سے گلے ملتی ہیں یا بات کرتی ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آتا ہماری فیلڈ میں خواتین مردو ں سے زیادہ ہراساں کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی علی ظفر نے تردید کردی تھی۔ بعدازاں علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے پر گلوکارہ میشا شفیع سے قانونی نوٹس میں معافی کا مطالبہ کیا۔ قانونی نوٹس میں گلوکار کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے اور ہراساں کرنےکاجھوٹا دعویٰ کیا۔

مزید : تفریح


loading...