بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کھیلوں کے باہمی مقابلوں کے لیے سرگرم

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کھیلوں کے باہمی مقابلوں کے لیے سرگرم
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کھیلوں کے باہمی مقابلوں کے لیے سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(آن لائن) بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان اوربھارت کے مابین کشیدہ تعقات کومعمول پر لانے کے لئے ایک بار پھر کھیلوں کے مقابلے کی تجویز پیش کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارتی پنجاب کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کی تجویز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی طرف سے سامنے آئی ہے، انہوں نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین حالات کو معمول پرلانے کے لئے عوامی سطح پر رابطے ضروری ہیں، پاک انڈیا پنجاب گیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونا چاہیے، دونوں پنجابوں کے درمیان کھیلوں کا آغاز 2004 میں پٹیالہ میں ہوا تھا، ان کھیلوں میں ہاکی، کبڈی، کشتی، سائیکلنگ، دوڑ، جمناسٹک، ہینڈبال، بیڈمنٹن اور نشانہ بازی کے مقابلے شامل تھے۔

مزید :

کھیل -