وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سالانہ ترقیاتی سکیموں اور بجٹ تیاری کا جائزہ

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سالانہ ترقیاتی سکیموں اور بجٹ ...
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سالانہ ترقیاتی سکیموں اور بجٹ تیاری کا جائزہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی سکیموں اور بجٹ تیاری کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 18 نکاتی ایجنڈے پرگفتگوہوئی ۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے امور اور بجٹ تیاری کو حتمی شکل دینے اور منظوری سے متعلقہ امورکا بھی جائزہ لیا گیا۔کابینہ نے پاک۔چین ایف ٹی اے کے تحت خصوصی فورس کی تربیت کے معاہدے، انٹیلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل کے پریزائیڈنگ آفیسرکی تعیناتی، وفاقی کابینہ کی ان لینڈ ریونیو اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین کی تعیناتی اور لیگل پریکٹیشنر اور بار کونسل ایکٹ 1973 میں ترمیم کی منظوری دےدی۔ اجلاس نے ادویات کے لائسنس، رجسٹریشن، تشہیر اور جموں وکشمیر ایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی رولز میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں قانونی امور کے حوالہ سے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی۔ کابینہ نے کابینہ کمیٹی توانائی میں 2 اور 3 اپریل 2018 میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی جبکہ پاک نائجیریا فضائیہ میں خصوصی فورسز کی تربیت کے معاہدے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ محصولات کی وصولی اور آئندہ ٹارگٹ کوحتمی شکل دی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...