بھارت،سفاک شوہر نے 18سالہ بیوی کو احاطہ عدالت میں تلوار کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا 

بھارت،سفاک شوہر نے 18سالہ بیوی کو احاطہ عدالت میں تلوار کے وار سے موت کے گھاٹ ...
بھارت،سفاک شوہر نے 18سالہ بیوی کو احاطہ عدالت میں تلوار کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا 

  



نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں سفاک شوہر نے بیوی کو تلوار سے قتل کردیا ،عدالت کے احاطے میں ہونے والے اس لرزہ خیز قتل میں ڈھائی سال کی بھتیجی بھی زخمی ہو ئی جبکہ سسر نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی علاقے میں واقع ریاست اڑیسہ میں ایک گاؤں سنبل پور میں رمیش قمبر نامی شخص کی بیوی جس کی شادی کو چند ماہ ہی ہو ئے تھے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلے گئی تھی اور شوہر پر مارنے پیٹنے کا الزام عائد کیا تھا۔شوہر رمیش قمبر نے فیملی کورٹ میں تصفیہ کیلئے درخواست دائر کی،عدالت نے فریقین کو وقوع کے روز طلب کیا تھا،رمیش قمبر پیشی کے دن تلوار سے مسلح ہو کر عدالت پہنچا اور احاطہ عدالت میں سب کے سامنے اپنی 18سالہ بیوی سنجیتا پر تلوار سے حملہ کر دیا۔سنجیتا نے اس موقع پر وہاں سے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن سفاک رمیش قمبری نے اس کا پیچھا کرکے اسے تلوار کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ،اس دوران رمیش کی ساس اور ڈھائی سالہ بھتیجی بھی زخمی ہو ئی جنہیں سنبل پور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سنجیتا زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہو گئی،جبکہ سسر سودان نے موقع سے بھاگ کر جان بچائی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات منصوبہ بندی کے تحت کی گئی واقعے کے بعد احاطہ عدالت میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے تلوار سے مسلح رمیش کوپکڑ کر خوب زدو کوب کیا اورپولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...