پاکستان کی معروف ترین اداکارہ نے دوسری شادی کر لی ، خبر نے پوری شوبز انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا

پاکستان کی معروف ترین اداکارہ نے دوسری شادی کر لی ، خبر نے پوری شوبز انڈسٹری ...
پاکستان کی معروف ترین اداکارہ نے دوسری شادی کر لی ، خبر نے پوری شوبز انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ فضا ءعلی نے کاروباری شخصیت ایاز ملک سے دوسری شادی کر لی ہے ، دوسری شادی کی خبر نے ہر کسی کو حیران کر دیاہے تاہم ان کے چاہنے والے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دعائیں اور مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فضاءعلی کو شوبز کی دنیا میں شہرت انتہائی معروف ڈرامے ’لو و لائف اور لاہور ‘ سے ملی جس میں انہوں نے لیڈ رول ادا کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جبکہ دوسری جانب اسی ڈرامے نے اداکار سمی ابراہیم کو بھی بڑا بریک تھرو دیا تھا تاہم یہاں قابل ذکر امر یہ ہے کہ فضا علی نے اچانک اپنی شادی کی خبر فیس بک اکاﺅنٹ پر جاری کر کے دی اور انہوں نے اپنا فیس بک اکاﺅنٹ پر نام بھی تبدیل کر کے ’فضا ایاز ملک ‘ کر دیاہے ۔
فضا علی نے فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’میری شادی ایاز ملک کے ساتھ ہو گئی ہے اور اللہ کی رحمت سے یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے میں شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں تاہم میں صرف ابھی اپنا ایک ہی شو جار ی رکھوں گی کیونکہ ’اے آر وائے ‘نے مجھے اس وقت سہارا دیا جب مجھے اس کی ضرورت تھی اور کڑا وقت چل رہا تھا ، میں ان کی عزت کرتی ہوں کیونکہ وہ ایک ایماندار اور عزت دار لوگ ہیں ،میں چینل کے ساتھ اپنا کنٹریکٹ پورا کروں گی اور پھر مکمل طور پر شوبز سے علیحدگی اختیار کر لوں گی کیونکہ میں ایاز ملک کے ساتھ اپنی نئی زندگی شروع کر چکی ہوں اس لیے مجھے دوستوں اور اپنے اہل خانہ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے ‘۔
واضح رہے کہ فضاءعلی نے پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق کے ساتھ کی تھی تاہم کچھ تنازعات کے باعث ایک سال قبل ان کی علیحدگی ہو گئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کانام فریال فاروق ہے ۔

مزید :

تفریح -