چین میں آلودگی پھیلانے والوں کو قانون کے سخت نفاذ کا سامنا کرنا پڑے گا

چین میں آلودگی پھیلانے والوں کو قانون کے سخت نفاذ کا سامنا کرنا پڑے گا
چین میں آلودگی پھیلانے والوں کو قانون کے سخت نفاذ کا سامنا کرنا پڑے گا

  



بیجنگ(آئی این پی)چین کی ماحولیات کی ردوبدل کی جانے والی اعلیٰ اتھارٹی اپنے پیشرو کے مقابلے میں اس کے سالانہ بجٹ میں 70فیصد سے زیادہ اضافہ ہونے کے پیش نظر ماحولیاتی معانیوں اور قانون کے نفاذ کو زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارت ماحولیات وارضیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ رواں سال کے لیے اس کا بجٹ تقریباً12.2بلین یوآن (1.9بلین ڈالر)ہے جبکہ اس کے پیشرو وزارت تحفظ ماحولیات کابجٹ صرف قریباً6.9بلین یوآن تھا۔پہلی وزارت کے فرائض کے علاوہ نئی وزارت نے بعض ایسی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں جو قبل ازیں 6 حکومتی محکموں کی تھی۔آلودگی پر قابو پانے کے لیے بجٹ100 فیصد سے زیادہ بڑھ کر500ملین یوآن ہوگیا ہے اور بجٹ کا 70فیصد سے زیادہ ملک کے آلودگی کے ذرائع کے دوسرے قومی شماری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...