چیف جسٹس کاضلع مانسہرہ کا دورہ،زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کا جائزہ

چیف جسٹس کاضلع مانسہرہ کا دورہ،زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی ...
چیف جسٹس کاضلع مانسہرہ کا دورہ،زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کا جائزہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے 2005 کے زلزلے سے متاثرہ ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا ضلع مانسہرہ کے دورہ میں کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی حقوق کی پاسداری عدلیہ کی ذمے داری ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مانسہرہ کا دورہ ایک شہری کی درخواست پر لئے گئے سو موٹو ایکشن کے بعدکیا،اس دورے میں وہ پہلے ضلع کچہری گئے اور ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 2005 سے تعمیرنو کے منصوبے تاحال مکمل نہیں ہوسکے، سکول اور ہسپتال کی سہولت نہیں ہے، بنیادی انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...