چار افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری،جھنگ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے جھنگ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز سمیت چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی کو او ایس ڈی بناتے ہوئے انہیں سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہےجب کہ ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت محمد طاہر کو ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات کر دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنرقصور صاحبزادی وسیمہ عمر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ،ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریری محمد اظہر حیات کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ چار روز قبل ہی حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی کو ان کی بہترین کارکردگی پر تعریفی خط بھی لکھا گیا تھا تاہم ان کے تبادلے کی وجہ سامنے نہیں آئی ۔