غلام سرور خان کی وزارت سے متعلق میر ے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا:فردوس عاشق عوان

غلام سرور خان کی وزارت سے متعلق میر ے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا:فردوس ...
غلام سرور خان کی وزارت سے متعلق میر ے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا:فردوس عاشق عوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہا ہے کہ غلام سرورخان میر ے نہایت قابل احترام بھائی ہیں ،انکی دل سے عزت کرتی ہوں ،غلام سرور خان کی وزارت سے متعلق میر ے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ   میں ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہا کہ میڈیا بریفنگ میں گیس کمپنیوں کی بد انتظامی کے بارے میں حقائق سے قوم کو آگاہ کیا تھا، گیس کے مسئلے کے ذمہ داران کمپنیوں کے اعلی عہدے داران ہیں، ان عناصر کو بے نقاب کیا جنہوں نے سازش کی۔انہوں نے کہا کہ غلام سرورخان میر ے نہایت قابل احترام بھائی ہیں ،انکی دل سے عزت کرتی ہوں۔معاون خصوصی نے کہا کہ غلام سرور خان کی وزارت سے متعلق میر ے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، سیاق وسباق بدل کر کچھ اور رنگ دینا افسوسناک ہے۔