لاڑکانہ کی تحصیل رتورڈ یرو کے 13 بچوں میں ایڈیز کی نشاندہی ہو گئی ، افسوسناک خبر آ گئی
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں 13 بچوں میں ایچ آئی وی مثبت آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطاطق انچارج ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہاہے کہ جن بچوں میں ایچ آئی وی مثبت آیا ہے ان کی عمریں 4 ماہ سے لے کر 8 سال تک ہیں ،آلودہ خون منتقل ہونے سے بلڈ ٹیسٹ ایچ آئی وی پازیٹو ہو سکتا ہے ۔رتو ڈیرو کے 16 بچوں کے خون کے نمونے ایچ آئی وی تشخیص کیلئے لیبارٹر ی بھیجے گئے تھے ۔