” کیا آپ کو انگلی پسند آئی ؟“ بلاول بھٹو کا سوال

” کیا آپ کو انگلی پسند آئی ؟“ بلاول بھٹو کا سوال
” کیا آپ کو انگلی پسند آئی ؟“ بلاول بھٹو کا سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان گاہے بگاہے ایک دوسرے کے خلاف بیانات جاری کیے جاتے رہے ہیں لیکن اب اس میں زرا شدت آ گئی ہے تاہم آج بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پریس کانفرنس کے آخر میں عمران خان کو نام لیے بغیر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔
پریس کانفرنس کا اختتام کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ” جنہوں نے سلیکٹ کیا اور سلیکٹڈ ہیں ، جو سلیکٹڈ ہیں میں ان کو کہوں گا کہ کیا آپ کو ایمپائر کی انگلی پسند آئی اور جنہوں نے سلیکٹ کیا میں ان سے سوال کرتاہوں کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آ ئی ؟۔“وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسے میں صاحبہ پکارنے پر بلاول بھٹو نے اپنے ردعمل کا اظہار صحافیوں کی جانب سے سوال کے جواب میں دیا ، انہوں نے کہا کہ ” اس قسم کا بیان دینے سے آپ اپنا قد چھوٹا کرتے ہیں ، کسی اور کا قد چھوٹا نہیں ہوا ، یہ کہنے سے مردوں کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا لیکن یہ پاکستان کی بیٹیوں ، بچیوں اور عورتوں کیلئے کیا پیغام ہے ؟ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ عورت ہونا ایک گالی ہے ، یہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ’سلپ آف ٹنگ جتنا اس وزیراعظم سے ہوتا ہے یہ سپیڈ لائٹ سے زیادہ ہے، اگر انہیں کچھ نہیں پتا تو بات نہ کریں، اگر اچھی بات نہیں کرنا تو بات نہ کریں، شاہ محمود قریشی سے اپیل کرتا ہوں اپنے وزیراعظم کو کسی ملک میں اکیلا نہ چھوڑیں تاکہ ان کی سلپ آف ٹنگ نہ ہو اور پورا ملک شرمندہ نہ ہو، ہمارے وزیراعظم نے جرمنی جاپان کو ہمسایہ قرار دیا، یہ کس قسم کی باتیں کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -