وہ خاتون جس کا گھر 3 دفعہ ایک ہی چور نے لوٹ لیا

وہ خاتون جس کا گھر 3 دفعہ ایک ہی چور نے لوٹ لیا
وہ خاتون جس کا گھر 3 دفعہ ایک ہی چور نے لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کا گھر ایک ہی چور نے 3بار لوٹ لیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خاتون 67سالہ ڈینیئلا مک برائیڈ ہیں جو ریٹائرڈ ٹیچر ہیں اور گھر میں اپنے شوہر لارس کے ہمراہ رہتی ہیں۔ گزشتہ سال چند ماہ کے دوران ان کے گھر میں تین بار چوری ہوئی۔ اب ایک چور پکڑا گیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ اسی نے تینوں بار ان کا گھر لوٹا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس چور کا نام ایسڈریٹ کپاج ہے جس نے ان کا گھر لوٹنے کے علاوہ 24مزید گھر لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ امیر اور مشہور لوگوں کے گھروں کو نشانہ بناتا تھا۔ اس نے آخری بار ڈینیئلا کے گھر دسمبر میں چوری کی۔ اس واردات میں اس نے گھر سے 6ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 10لاکھ 94ہزار روپے)مالیت کے زیورات اور 1500پاﺅنڈ (تقریباً 2لاکھ 73ہزار روپے)نقدی چوری کی۔
42سالہ چور ایسڈریٹ کے پکڑے جانے پر ڈینیئلا کا کہنا تھا کہ ”ہمارے گھر میں آئے روز واردات ہو جاتی تھی جس کی وجہ سے ہماری راتوں کی نیندیں اڑ گئی تھیں۔ اب چور کے پکڑے جانے پر ہم نے سکھ کا سانس لیا ہے اور اب ہم سکون کی نیند سو سکیں گے۔“ پولیس کے مطابق چور بنیادی طور پر مانچسٹر کا رہائشی تھا اور 200میل کا فاصلہ کرکے لندن میں آتا اور چوریاں کرتا تھا۔