سائنسدانوں کو 1500 سال پرانا انسانی فضلہ مل گیا، اس شخص نے کھانا کیا کھایا تھا؟ جان کر سائنسدانوں کو بھی یقین نہ آئے

سائنسدانوں کو 1500 سال پرانا انسانی فضلہ مل گیا، اس شخص نے کھانا کیا کھایا تھا؟ ...
سائنسدانوں کو 1500 سال پرانا انسانی فضلہ مل گیا، اس شخص نے کھانا کیا کھایا تھا؟ جان کر سائنسدانوں کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل سائنسدانوں کو 1500سال پرانا انسانی فضلہ ملا تھا۔ اب اس کے تجزئیے کے دوران ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق فضلے کے تجزئیے سے معلوم ہوا ہے کہ اس شخص نے اس روز ایک انتہائی زہریلا سانپ کھایا تھا اور وہ بھی اسے کھانے کے لیے تیار کیے اور پکائے بغیر۔سائنسدانوں کے مطابق اس شخص نے پورا سانپ نگلا تھا جس کے متعلق اس کے فضلے سے معلوم ہوا ہے۔
ممکنہ طور پر یہ سانپ آج کے ’ریٹل سنیک‘ کی قسم کا تھا جو دنیا کے انتہائی زہریلے سانپوں میں شمار ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے یا تو کسی مذہبی رسم کے تحت سانپ کھایا ہو گا یا پھر ممکنہ طور پر کسی کے ساتھ شرط لگا کر۔ اس کے فضلے میں سانپ کی ہڈیاں اور کاٹنے آج بھی خستہ حالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ سائنسدانوں کو یہ قدیم انسانی فضلہ امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوب مغربی علاقے پیکوس کینیون لینڈز سے ملا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -