وہ آدمی جس نے اندازے لگا کر 6ارب روپے کما لئے

وہ آدمی جس نے اندازے لگا کر 6ارب روپے کما لئے
وہ آدمی جس نے اندازے لگا کر 6ارب روپے کما لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیکرز لوگوں کے بینک اکاﺅنٹس تک رسائی حاصل کرکے تو انہیں لوٹتے تھے، اب ایک آدمی نے لوگوں کے کمزور پاس ورڈز کے اندازے لگا لگا کر ہی اربوں روپے کما لیے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ شخص لوگوں کے کرپٹو کرنسی (ڈیجیٹل کرنسی)اکاﺅنٹس کے کمزور پاس ورڈز کے متعلق اندازہ لگاتا اور بسااوقات اس کا اندازہ درست ثابت ہوتا اور وہ اکاﺅنٹ میں گھس کر رقم چوری کر لیتا۔
رپورٹ کے مطابق اس نے اسی طریقے سے3ارب 79کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 7ارب 65کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی۔ ابھی اور یہ شخص نجانے کتنے لوگوں کی رقم چوری کرتا تاہم سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے حادثاتی طور پر اس کا پتا چلا لیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ”ہم کرپٹو کرنسی کے کمزور اکاﺅنٹس کے متعلق کام کر رہے تھے جب ہمیں معلوم ہوا کہ کئی اکاﺅنٹس سے بڑی تعداد میں رقم نکل کر ایک اکاﺅنٹ میں جا رہی ہے اور یہ اکاﺅنٹ کسی ایک شخص یا گروپ کا ہے۔ جب ہم نے اس پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس شخص نے ہیکنگ کا کوئی طریقہ استعمال نہیں کیا تھا بلکہ اندازے سے ان اکاﺅنٹس کے پاس ورڈ ڈال کر ان تک رسائی حاصل کی تھی۔ تاہم ماہرین اس شخص کی شناخت معلوم کرنے میں ناکام رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -