وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کا مینڈیٹ جعلی قرار دیتے ہوئے اہم سرگرمی کرنے کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کا مینڈیٹ جعلی قرار دیتے ہوئے اہم سرگرمی کرنے کا ...
وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کا مینڈیٹ جعلی قرار دیتے ہوئے اہم سرگرمی کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ جعلی مینڈیٹ رکھنے والے سندھ میں اقتدار پر قابض ہیں، پیپلز پارٹی نے گیارہ سال تک سندھ کے شہری علاقوں میں لوٹ مارکی ہے ،ایم کیو ایم کا جلسہ ثابت کرے گا کہ ایم کیو ایم آج بھی متحدہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت سندھ میں اقتدار پر قابض ہے، پیپلز پارٹی نے گیارہ سال تک سندھ کے شہری علاقوں میں لوٹ مار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں شہری علاقو ں کے عوام کو گنا نہیں گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا کامیاب جلسہ ثابت کرے گا کہ ایم کیو ایم آج بھی متحدہے ، عوام ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑی ہے ، ایم کیو ایم پاکستان کے جلسہ عام سے سندھ بھر سے کارکنان شرکت کریں گے ۔

مزید :

قومی -