طرابلس میں بسنے والے پاکستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں:ترجمان دفتر خارجہ

طرابلس میں بسنے والے پاکستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں:ترجمان دفتر ...
طرابلس میں بسنے والے پاکستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں:ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے انتباہ کیا ہے کہ طرابلس میں بسنے والے پاکستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں,لیبیا میں سیکیورٹی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر دفترخارجہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں لیبیا بالخصوص طرابلس میں مقیم پاکستانیوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ طرابلس میں بسنے والے پاکستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایڈوائزی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری لڑائی والے علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں اور بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی لیبیا جانے کا پروگرام ملتوی کردیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ لیبیا میں مقیم پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل کام کر رہا ہے جب کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ بھی اپنے شہریوں کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے