سری لنکا میں موجود پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو محتاط رہنے کا انتبہا جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے دئی گی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا می موجود تمام پاکستانی محتا ط رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔سفارتخانے کے مطابق پاکستانی شہری رش والے مقام پر جانے سے گریز کریں ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سری لنکا میں دہشت گردی کے ہولناک واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدرکو فون کر کے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں معاونت کرنے کی پیشکش کی تھی ۔
Security Advisory pic.twitter.com/eL6jPg9Dng
— Pakistan High Commission Colombo (@PahicColombo) April 25, 2019