”اس وقت لاوا پک رہاہے “، آئینی ماہر علی احمد کرد کی حالات سنگین ہونے کی پیشگوئی

”اس وقت لاوا پک رہاہے “، آئینی ماہر علی احمد کرد کی حالات سنگین ہونے کی ...
”اس وقت لاوا پک رہاہے “، آئینی ماہر علی احمد کرد کی حالات سنگین ہونے کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر علی احمد کرد نے کہا ہے کہ یہ ملک بہت بڑا ملک ہے ، اس وقت لاوا پک رہاہے ، یہ لاوا خود اتنے لیڈر پیدا کرے گا کہ کسی سیاسی لیڈر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری عروج پر ہے ، ملک میں دوائیاں مہنگی کی گئی ہیں، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض اس وقت تک کھانا نہیں کھاتے جب تک منہ میں گولی نہیں رکھ لیتے ۔
انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ کے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، اس لئے اس کیس کی حیثیت ختم ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان اور نواز شریف کی بات نہیں کرنی چاہئے بلکہ غریبوں کی بات کرنی چاہئے ، یہ ملک بہت بڑا ملک ہے ، اس وقت لاوا پک رہاہے ، یہ لاوا خود اتنے لیڈر پیدا کرے گا کہ کسی سیاسی لیڈر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کوعمران خان سے امیدیں تھیں ، عوام کونواز شریف کے علاج سے کوئی غرض نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -