دبئی میں وزارت امکانات ( Ministry of Possibilities) متعارف کرادی گئی، یہ کیا کام کرے گی؟ آپ بھی جانئے

دبئی میں وزارت امکانات ( Ministry of Possibilities) متعارف کرادی گئی، یہ کیا کام کرے گی؟ ...
دبئی میں وزارت امکانات ( Ministry of Possibilities) متعارف کرادی گئی، یہ کیا کام کرے گی؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں امکانات کی وزارت ( Ministry of Possibilities) متعارف کرادی گئی ہے جو کسی باقاعدہ وزیر کے بغیر کام کرے گی ۔ اس سے قبل 2016 میں دبئی میں خوشیوں اور برداشت (ministries of happiness and tolerance) کی وزارتیں بھی متعارف کرائی گئی تھیں۔
دبئی میں غیر روایتی طور پر وزارتِ امکانات متعارف کرائی گئی ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے بتایا کہ یہ وزارت کسی وزیر کے بغیر کام کرے گی ، کابینہ کے تمام وزرا اس کے نمائندے ہوں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے پہلی ورچوئل منسٹری آف پوسبلیٹیز متعارف کرائی ہے جو یو اے ای میں گورنمنٹ کا ایک نیا ورکنگ طریقہ کار پیش کرے گی ۔ اس وزارت کا کام مستقبل کے حکومتی نظام کی تشکیل اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لینا ہوگا۔


جمعرات کے روز ایک اور ٹویٹ میں شیخ راشدالمکتوم نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے 4 وزرا کو وزارت امکانات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر شیخ سیف بن زاید، عبید الطائر، نوریٰ الکعبی اور عہد الرومی وزارت امکانات کے انچارج ہوں گے تاہم مستقبل میں کابینہ کے دوسرے ارکان کو بھی اس وزارت کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت امکانات کے ذمے فعال پبلک سروسز کی فراہمی سمیت کئی اہم امور کی انجام دہی ہوگی۔ یہ وزارت سرکاری خریداری کیلئے آن لائن پلیٹ فارم بھی تیار کرے گی جس سے 60 روز کی مدت کم ہو کر صرف 6 منٹ رہ جائے گی ، یہ وزارت متحدہ عرب امارات کے بچوں میں چھپا ٹیلنٹ بھی سامنے لے کر آئے گی۔

مزید :

عرب دنیا -