”ٹی 20 ورلڈکپ کے التواءکیلئے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ہے“

”ٹی 20 ورلڈکپ کے التواءکیلئے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ہے“
”ٹی 20 ورلڈکپ کے التواءکیلئے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ ہمیں ٹی 20 ورلڈکپ کے التواءکیلئے ٓذہنی طور پر تیار ہو جانا چاہئے کیونکہ یہ ایک سے تین یا اس سے زائد ماہ کیلئے بھی ملتوی ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہاکہ ہمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے التوا کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوجانا چاہیے کیونکہ یہ 1،2،3یا زائد ماہ کیلئے ملتوی ہوسکتا ہے البتہ میں خالی سٹیڈیمز میں بھی کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ٹیلی کاسٹ ہورہے ہوں تو پھر کھلاڑیوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ کراﺅڈ ہے یا نہیں، ہم پہلے ہی نیوزی لینڈ سے ایک ون ڈے بغیر کراﺅڈ کے کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے حکام کو ملتوی سیریز اور ٹورز ری شیڈول کرنے کیلئے منفرد سوچ اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک وینیو پر 2 پانچ روزہ میچز بھی کھیلے جا سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -