کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کو تنخواہیں دے رہے ہیں، پی سی بی  

کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کو تنخواہیں دے رہے ہیں، پی سی بی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار) کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ان کی تنخواہیں ادا کررہے ہیں اور کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جارہی ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی تنخواہیں کم کرنے یا کاٹنے بارے کوئی خبر درست نہیں ہے جس طرح سے ہم نے ان کے لئے اعلان کیا تھا اس پر عمل کررہے ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں مگر اس کے باوجود بھی ہم نے ابھی تک کھلاڑیوں کی تنخواہیں روکنے یا ان کو کم کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور امید ہے کہ ایسا ہوگا بھی نہیں ہم کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے تنخواہوں کی ادائیگی کررہے ہیں فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو گھر رہ کر ان کی فٹنس جانچنا بہت ضرور ی تھا۔