ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کا سٹرائیک ریٹ انتہائی کم

ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کا سٹرائیک ریٹ انتہائی کم

  

لاہور (یواین پی) پاکستان انڈر 19ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے پہلا بین الاقوامی میچ 31مئی 2015ء کو قذافی سٹیڈیم،لاہور میں زمبابوے کیخلاف کھیلا تھا۔گزشتہ 5 سال کے دوران 26 ٹیسٹ، 74ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی کھیلنے والے بابر اعظم اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان ہیں۔38 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں بابراعظم نے 50.72 کی اوسط سے 1471 رنز 13 نصف سنچریوں اور 128.13 کے سٹرائیک ریٹ کی مدد سے بنائے ہیں۔25سالہ بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں اس وقت 879 رینکنگ پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

البتہ حالیہ عرصے میں وائٹ گیند کرکٹ میں اہمیت کے حامل سمجھے جانیوالے سٹرائیک ریٹ کے معاملے میں باصلاحیت بابراعظم خاصے پیچھے کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -