ٹائیگرفورس بنانیکی ضرورت نہیں تھی، شاہد آفریدی

ٹائیگرفورس بنانیکی ضرورت نہیں تھی، شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساری این جی اوز کو بلا کر بٹھاتے تو کرونا ریلیف ٹائیگرفورس بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر سب این جی اوز کو بلاتے اور صلاح مشورہ کرتے تو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بنانیکی ضرورت ہی نہیں پڑنی تھی اور اس طرح سے بھی جلد عوام تک سامان کی رسائی ممکن بنائی جاسکتی تھی اور یہ کام مزید آسان ہوجاتا۔